ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ماہ ستمبر کارکردگی رپورٹ جاری

47

مانسہرہ: ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ماہ ستمبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران 383 ایمرجنسیز میں بروقت امدادی کارروائیاں کی گئیں، جن میں 406 افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضرورت کے مطابق ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کے مطابق، ریسکیو اہلکاروں نے گزشتہ ماہ کے دوران 180 ریفرل سروسز، 25 ٹریفک حادثات، 7 آگ لگنے کے واقعات، 158 میڈیکل ایمرجنسیز، 3 گولی لگنے، 2 ڈوبنے اور 8 دیگر نوعیت کے کیسز میں خدمات فراہم کیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ٹریفک کے دباؤ کے باوجود امدادی ٹیموں نے اوسطاً 7 منٹ میں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں مکمل کیں۔ مون سون بارشوں، کلاوڈ برسٹ اور سیلابی صورتحال میں بھی بروقت امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 اہلکار ضلع بھر میں قائم پوائنٹس پر 24/7 ہائی الرٹ رہے۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر فری ہیلپ لائن 1122 یا 0997-920126 پر رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں