پشاور: عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” کو ایک فعال پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کے تحت شہری اپنی شکایات، آراء اور تجاویز براہِ راست چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تک پہنچا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے سرکاری اکاؤنٹ @CSKPOfficial مختص کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ یہ اقدام عوامی رائے اور توقعات کو قریب سے جاننے اور فوری حل طلب مسائل کے ازالے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق، عوامی شراکت داری سے نہ صرف خدمات کی کوالٹی بہتر ہوگی بلکہ مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات بھی ممکن ہوسکیں گے۔