کاغان پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرید کے رہائشی ملزم شاہد شاہ عرف شادا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ کاغان آصف حسین کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 کلو 750 گرام چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔