ہزارہ یونیورسٹی میں خیبرپختونخوا یوتھ پالیسی 2016پر باہمی مکالماتی نشست

69

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں خیبرپختونخوا یوتھ پالیسی 2016 کے حوالے سے ایک غیر رسمی باہمی مکالماتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ یہ نشست ینگ لیڈرز پارلیمنٹ (YLP) اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس (DYO) کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

تقریب کا مقصد صوبائی یوتھ پالیسی کے بنیادی اہداف کو اجاگر کرنا تھا، جن میں نوجوانوں کو تعلیم، ہنر مند تربیت، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانا شامل ہے۔

اس موقع پر طلبہ کو ترغیب دی گئی کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنی شخصیت کو نکھاریں بلکہ معاشرے کی ترقی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں بھی مؤثر کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں