فارمیسی کونسل آف پاکستان کی ٹیم نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور معیارِ تعلیم کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق (پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان)، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خاص خیلی (یونیورسٹی آف لاڑکانہ) اور ڈاکٹر طاہر چوہان (یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور) شامل تھے۔
دورے کے اختتام پر فارمیسی کونسل کی ٹیم نے ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی ہزارہ یونیورسٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر محمد اخلاق، ڈین پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان کی تعلیمی و انتظامی کوششوں کو سراہا۔
کونسل کے اراکین کا کہنا تھا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا فارمیسی ڈیپارٹمنٹ معیار اور تدریسی سرگرمیوں کے اعتبار سے قابلِ تعریف ہے۔