مانسہرہ: اکتوبر میں مختلف فیڈرز پر بجلی کی بندش کا اعلان

95

ہزیکو مانسہرہ سرکل نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ اکتوبر 2025 کے دوران مختلف 11 کے وی فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ بجلی کی یہ بندش صبح ساڑھے 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان ہزیکو کے مطابق اس دوران ہزارہ یونیورسٹی فیڈر پر جاری باقی ماندہ کام مکمل کیا جائے گا۔ کمپنی نے اپنے صارفین کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں