پولیس کسٹڈی میں تشدد ہرگز قابل قبول نہیں۔ڈی پی او مانسہرہ

74

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ بالاکوٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس اسٹاف کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ کسی بھی شہری کی غیر قانونی حراست یا پولیس کسٹڈی میں تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دورے کے دوران ڈی پی او نے تھانے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان، ڈی ایس پی بالاکوٹ کیڈٹ محمد سہیل اور ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ اسرار حسین شاہ بھی موجود تھے۔

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی ہے، اور کسی بھی اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں