ضلع مانسہرہ میں محکمہ مال کے اندر بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ متعدد حلقوں کے پٹواریوں اور گردآوروں کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
تبادلوں کا مقصد محکمے کی کارکردگی بہتر بنانا، شفافیت کو یقینی بنانا اور عوامی خدمات میں بہتری لانا ہے۔ نئی تعیناتیوں کے بعد متعلقہ افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
محکمہ مال کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات انتظامی بہتری اور عوامی سہولت کے لیے کیے گئے ہیں، تاکہ زمینوں کے معاملات میں شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔