تھانہ بالاکوٹ پولیس نے اندھا قتل کیس حل کر لیا، تین ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد

113

تھانہ بالاکوٹ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تفتیشی عمل کے ذریعے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے تین سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل، پستول اور کلہاڑی بھی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان صدام حسین کی گمشدگی کی رپورٹ 25 ستمبر 2025ء کو تھانہ بالاکوٹ میں درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہی گمشدہ نوجوان کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے دوران متعدد افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا۔

تفتیش کے دوران پولیس نے بلال، واجد ولد علی زمان اور اسامہ ولد شوکت ساکنان ترنہ بالاکوٹ کو حراست میں لیا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے صدام حسین کو قتل کرنے کے بعد لاش کو دریائے کنہار میں بہا دیا تھا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ بعد ازاں لاش گڑھی حبیب اللہ کے مقام سے برآمد ہوئی تھی، تاہم شناخت نہ ہونے کے باعث اسے امانتاً دفن کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں