ہزیکو کی جانب سے صارفین سے شناختی و رابطہ معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی اپیل

62

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (ہزیکو) نے اپنے تمام معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے نظام میں بہتری، ریکارڈ کی درستگی اور بلنگ کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور درست موبائل فون نمبر فراہم کریں۔

ہزیکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست ریڈنگ، لوڈ شیڈول اور بلنگ سے متعلق معلومات بروقت اور مؤثر انداز میں فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے۔

📌 ہزیکو انتظامیہ کی وضاحت کے مطابق:

1. اگر کسی صارف کے نام پر درج میٹر ہولڈر وفات پا چکا ہو تو موجودہ صارف (جو اس میٹر سے بجلی استعمال کر رہا ہے) اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر فراہم کر سکتا ہے۔

2. دیہی علاقوں میں ایسے بزرگ صارفین جن کے نام پر میٹر ہے، وہ اپنے بیٹے یا گھر کے کسی دوسرے فرد کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بھی جمع کرا سکتے ہیں تاکہ ریکارڈ کی درستگی ممکن ہو۔

ہزیکو نے تمام صارفین سے گزارش کی ہے کہ جب بھی ہزیکو کے سب ڈویژن کا مجاز نمائندہ معلومات کے حصول کے لیے جائے، تو مطلوبہ تفصیلات فراہم کریں تاکہ ریکارڈ کی تکمیل اور سروس میں بہتری ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں