مانسہرہ پولیس کا ضلع بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد اور متعدد مشتبہ افراد گرفتار

114

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر ضلع مانسہرہ کے تمام تھانوں کی حدود میں سیکورٹی کے پیش نظر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مختلف سرکلز میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے لیڈیز پولیس اور بھاری نفری کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ اور مزید انکوائری کے لیے تھانوں میں طلب کیا گیا۔

پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی اقدامات عمل میں لائے۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں