تھانہ بفہ پولیس کی کارروائی، بھیرکنڈ میرا کا منشیات فروش گرفتار

108

تھانہ بفہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھیرکنڈ میرا کے رہائشی منشیات فروش فیضان خان ولد سرور خان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 3 کلو 210 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں