مانسہرہ: سٹی ڈویژن کے پولیس افسران نے منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کی روک تھام کے سلسلے میں علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اب محض روایتی باتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ علماء کرام معاشرتی استحکام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، خصوصاً عوام کے مابین دشمنیوں کے خاتمے اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے ان کا تعاون ناگزیر ہے۔
ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایت پر جاری اس مہم کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات اور جرائم سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مانسہرہ پولیس اس جدوجہد کو عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں بنا سکتی، اس لیے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریں۔