شنکیاری کی صفائی پر سوالیہ نشان — میئر بفہ پکھل سردار شاہ خان صاحب، یہ آپ کا اپنا شہر ہے!

27

مانسہرہ : شنکیاری کی صفائی پر سوالیہ نشان — میئر بفہ پکھل سردار شاہ خان صاحب، یہ آپ کا اپنا شہر ہے!

تحصیل بفہ پکھل کی حدود میں واقع خوبصورت مگر نظر انداز شدہ شہر شنکیاری آج گندگی اور تعفن کے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ زیارت سٹاپ سے لے کر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول تک کچرے کے ڈھیر “صاف ستھرا کے پی کے” مہم کا منہ چڑا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میئر بفہ پکھل سردار شاہ خان صاحب خود بھی اسی شنکیاری کے رہائشی ہیں اور روزانہ سرکاری گاڑی میں انہی سڑکوں سے گزرتے ہوئے ٹی ایم اے آفس پہنچتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر صوبائی فنڈز نہ بھی مل رہے ہوں تو کم از کم شنکیاری کے لیے دو صفائی اہلکاروں کی ڈیوٹی تو لگائی جا سکتی ہے۔

شہریوں نے پرامید لہجے میں کہا ہے کہ “میئر صاحب! فنڈ نہ سہی، ذرا سی توجہ ہی کافی ہے۔ شنکیاری بھی آپ کا اپنا شہر ہے — اسے صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں