ایبٹ آباد میں آٹے کا شدید بحران

38

ایبٹ آباد : پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی ایک ماہ سے بند ہونے کے باعث ہزارہ ڈویژن میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ محکمہ خوراک کی مبینہ بھتہ خوری اور انتظامی غفلت کے باعث 20 کلو آٹے کا تھیلا 2600 روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد، حویلیاں اور گلیات میں دو سو سے زائد آٹا ڈیلرز روزانہ درجنوں گاڑیاں منگواتے تھے، تاہم اب پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی سختیوں کے باعث آٹے کی ترسیل رک گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اہلکار فی گاڑی بھتہ وصول کرتے ہیں، اور بعض اوقات آٹے کی گاڑیاں راستے میں روک کر نیلام کر دی جاتی ہیں۔

شہریوں نے حکومت اور ارکانِ اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی فلور ملز کو فوری طور پر سرکاری گندم فراہم کی جائے، ورنہ آٹے کا تھیلا 3000 روپے سے تجاوز کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں