میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر قارنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا۔
30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری پاک فوج کے ماہر سرجنز نے کی
آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھامولوجی نے 2سپاہیوں کی بصارت بحال کرکے سنگ میل طے کیا، دونوں سپاہی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اپنی بصارت سے محروم ہوئے تھے۔
مرحومہ کی بیٹی زہرا مہدی نے والدہ کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں 2 بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں، والدہ کے عطیہ کردہ قارنیہ سے سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی جوصدقۂ جاریہ ہے