کوہاٹ : ریسکیو 1122 کوہاٹ / خوفناک ٹریفک حادثہ — 2 جاں بحق، 2 زخمی
تاریخ: 12 اکتوبر 2025
کوہاٹ: تحصیل لاچی کے علاقے رنگین آباد میں دو دس وہیلر ٹرکوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے دو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے ہوئے دو افراد کو انتہائی تشویشناک حالت میں نکالا۔ تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے نام:
1. عمران ولد زیب اللہ (وفات)
2. افتخار ولد نامعلوم (وفات)
3. صفی ولد زیب اللہ، عمر 44 سال، سکنہ نوشہرہ (زخمی)
4. اسحاق ولد نامعلوم، عمر 27 سال، سکنہ بریکوٹ (زخمی)
ریسکیو 1122 کوہاٹ ہر ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔