ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

4

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے2 پیسے فی لیٹر مقرر۔

ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کی کمی، نئی قیمت 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں