طالبات کے درمیان دلچسپ اور تعمیری سرگرمیوں پر مشتمل ایک شاندار پروگرام کا انعقاد

4

سوات: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو، سوات میں ٹپال دانے دار چائے کی جانب سے طالبات کے درمیان دلچسپ اور تعمیری سرگرمیوں پر مشتمل ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔مختلف سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو دس دس ہزار روپے مالیت کے اسکالرشپ انعامات، ٹیبلٹ اور گفٹ باکسز سے نوازا گیا۔

کالج کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات نے اس خوبصورت اور حوصلہ افزا اقدام پر ٹپال دانے دار چائے کی ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز سے طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ان کی مالی بھی معاونت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں