ملک حمزہ محمود ایڈووکیٹ کو سول سروسز (CSS) کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS/DMG) میں شمولیت پر مبارکباد

18

ایبٹ آباد : صدر ایبٹ آباد بار عمران یونس تنولی ایڈووکیٹ، سیکریٹری اسد خان جدون ایڈووکیٹ اور کابینہ کے تمام اراکین کی جانب سے
ملک حمزہ محمود ایڈووکیٹ کو سول سروسز (CSS) کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS/DMG) میں شمولیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

ملک حمزہ محمود ایڈووکیٹ، ایبٹ آباد ہائی کورٹ بار کے سینئر رکن اور ہزارہ ڈویژن کے معروف قانون دان، ملک محمود اختر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فرزند ہیں۔ انہوں نے CSS امتحان میں چھٹی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پوری ایبٹ آباد بار کا نام روشن کیا ہے۔

ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ملک حمزہ محمود بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

ایبٹ آباد بار ان کی اس شاندار کامیابی کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اعزاز قرار دیتی ہے اور ملک محمود اختر و ملک حمزہ محمود دونوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

اسد خان جدون۔
سیکریٹری، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں