اخیار عثمان نے ایک ناقابلِ یقین کارنامہ سر انجام دے دیا

58

ایبٹ آباد : کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے قابل فخر استاد ڈاکٹر عثمان خالد اور ان کے کم عمر مگر بہادر بیٹے اخیار عثمان نے ایک ناقابلِ یقین کارنامہ سر انجام دے دیا۔ دونوں نے گزشتہ ہفتے بالاکوٹ کے سری پائے اور ناران ویلی کے بابوسر ٹاپ جیسے دشوار گزار پہاڑی راستوں کو سائیکل پر سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ پہلا موقع ہے جب باپ بیٹے کی جوڑی نے پاکستان میں ان بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کو سائیکل کے ذریعے سر کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ہزارہ ڈویژن بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث ہے۔

ڈاکٹر عثمان خالد اور اخیار عثمان اس سے قبل بھی رتی گلی ٹاپ تک سائیکل پر پہنچ کر سب کو حیران کر چکے ہیں۔ جو ان کے جذبے، ہمت اور عزمِ مصمم کی واضح مثال تھی۔

اخیار عثمان پاکستان کے نابالغ ترین ماؤنٹین بائیکر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ والد اور بیٹے کے عزم و اتحاد سے کوئی بھی منزل ناممکن نہیں رہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں