ایبٹ آباد کی باصلاحیت طالبہ مریم اجمل نے ایم ڈی کیٹ میں اول پوزیشن حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کر دیا

39

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی چیئرمین کاغان ہزارہ الائنس ساجد محمود کی بھانجی اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کی ذہین و فطین طالبہ مریم اجمل نے رواں سال کے ایم ڈی کیٹ امتحان میں اول پوزیشن حاصل کر کے والدین، اساتذہ اور علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے مریم اجمل کو ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں لیپ ٹاپ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اس موقع پر مریم اجمل نے کہا کہ اُن کی کامیابی انتھک محنت والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی تعلیم مکمل کر کے ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گی۔ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو بہترین علاج کی سہولت میسر ہو۔

مریم اجمل نے مزید کہا کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل پبلک اسکول ایبٹ آباد کے اساتذہ کی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اُن کی حوصلہ افزائی کی اور رہنمائی فراہم کی۔مریم اجمل کی اس شاندار کامیابی پر والدین، اساتذہ، اہلِ علاقہ اور معزز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں