ایبٹ آباد بار کونسل کے انتخابات آج بروز ہفتہ منعقد ہوں گے

34

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد بار کونسل کے انتخابات آج بروز ہفتہ منعقد ہوں گے۔ایبٹ آباد سے سات امیدوار خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
ایبٹ آباد سے 850 وکلاء جبکہ ہزارہ ڈویژن سے مجموعی طور پر 2500 ممبران اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔
الیکشن کے دوران پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج-II عابد زمان سرانجام دیں گے۔

عابد زمان نے سینئر سول جج ایڈمن محمد ولی کے چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں پولیس افسران، وکلاء اور صحافیوں کی موجودگی میں کہا کہ الیکشن کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پولنگ ایریا میں موبائل فون کے استعمال اور انتخابی مہم پر مکمل پابندی ہوگی۔

خیبر پختونخوا بار کونسل کے لیے امیدواران میں شامل ہیں:
محمد علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، کامران گل ایڈووکیٹ، سید فیصل شاہ ایڈووکیٹ، ملک وسیم ایڈووکیٹ، محمد زرید قریشی ایڈووکیٹ، محمد اسد خان ایڈووکیٹ، اور محمد سعید تنولی ایڈووکیٹ۔

ذرائع کے مطابق محمد علی خان جدون اور سید فیصل شاہ اس سے قبل بھی کے پی بار کونسل کے منتخب ممبران رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں