ایبٹ آباد: شہر کے تاجروں کے لیے خوشخبری، آل ٹریڈ فیڈریشن ایبٹ آباد نے اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر کے تعاون سے کینٹ پلازہ کے سامنے اور رائل سینما کے قریب مخصوص پارکنگ کی جگہ حاصل کر لی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر افراسیاب زبیر، ایس پی ہیڈکوارٹر علی بٹ، آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز اور جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے شہر کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا اور تاجروں کے لیے مختص پارکنگ کا جائزہ لیا۔
فیڈریشن نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی موٹر سائیکلیں مخصوص پارکنگ میں کھڑی کریں اور بازاروں میں بلاوجہ کھڑی کرنے سے گریز کریں تاکہ بازاروں کے راستے کشادہ رہیں اور خریدار آسانی سے خریداری کر سکیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
پارکنگ فیس کے معاملے پر طویل غور و خوض کے بعد، ماہانہ فیس 3000 روپے سے کم کر کے صرف 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاجروں کے لیے گھنٹوں کی کوئی پابندی نہیں ہوگی اور وہ پورے دن اپنی موٹر سائیکل پارکنگ میں رکھ سکیں گے۔
آل ٹریڈ فیڈریشن نے اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈی پی او ایبٹ آباد، ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی ٹریفک اور خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں اور دلچسپی سے تاجروں کو یہ سہولت میسر ہوئی ہے۔
ایبٹ آباد: تاجروں کے لیے نئی پارکنگ کی سہولت، ماہانہ فیس صرف 1000 روپے.
16