ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے تھانہ حویلیاں کی حدود محلہ کمیلہ میں یومِ شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں منعقدہ محفل کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔
دورے کے دوران ایس ایچ او تھانہ حویلیاں نے نفری کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس پی حویلیاں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایس پی حویلیاں جمیل الرحمن نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے تاکید کی کہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت الرٹ ہے اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔




دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مزید مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
یومِ شہادت حضرت علیؓ: ایس پی حویلیاں کا محلہ کمیلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
11