خبر:
بٹگرام: ضلعی پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے پولیس لائنز میں کھلی کچہری/پولیس دربار کا انعقاد کیا، جس میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے فرداً فرداً اہلکاروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔



ڈی پی او قمر حیات خان نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنا اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے بلا جھجھک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، دیانتداری اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی بنیادی اصول ہیں۔ فرائض کی انجام دہی میں غفلت، بدانتظامی یا غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ترجمان بٹگرام پولیس
بٹگرام: ڈی پی او قمر حیات خان کا پولیس دربار، افسران و جوانوں کے مسائل سُن کر فوری حل کے احکامات
18