ہری پور میں قومی اسمبلی کا ضمنی انتخابالیکشن کمیشن نے نو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے

38

ہریپور: الیکشن کمشن نے فارم 33 کے ذریعے امیدواروں کو ان کے انتخابی نشان الاٹ کیے ہیں، آزاد امیدوار عمر ایوب خان کی اہلیہ شہر ناز ایوب کا انتخابی نشان چینک ہے، مسلم لیگ ن کے بابر نواز کا انتخابی نشان شیر ہے، پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ کو تیر کا نشان دیا گیا ہے۔

دیگر امیدواروں میں آزاد رستم خان کو تتلی، عبدالشکور کو ریل کا انجن، محمد سرور کو کرکٹ سٹیمپ، اسد عثمان کو چائے کا برتن، خورشید انور کو میز، زوار حسین کو ملکہ، اور دیگر امیدواروں کو ان کے نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہری پورضمنی الیکشن ، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بڑے بڑے نام میدان میں آگئے، کاٹنے دار مقابلے کا امکان

خیبر پختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر نے 4 نومبر کو این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کیا تھا اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 نومبر مقرر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پولنگ 23 نومبر کو ہوگی، صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات آزاد، منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کیے جائیں گے۔

این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب میں چار امیدوار کاغذاتِ نامزدگی واپس لے چکے ہیں جن میں سردار محمد مشتاق خان، سردار عبدالروف خان، سید محمد صابرشاہ اور محمد خامد شاہ شامل ہیں۔

اس کے بعد مقابلہ نو امیدواروں کے درمیان ہوگا جن میں ارم فاطمہ، اسد عثمان، بابر نواز خان، خورشید انور خان، رستم خان، سید علی زوار حسین، شہرباز عمر ایوب، عبدالشکور اور محمد انور شامل ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ہری پور ریٹرننگ اور ضلعی الیکشن کمشنر ایبٹ آباد ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے این اے 18 ہری پور کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا ہے، نشست عمرایوب کو 9 مئی مقدمات میں سزا ہونے کے باعث نااہلی پرسیٹ خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں