خان پور: رمضان پیکیج کے نام پر شہریوں سے 500 روپے وصول کرنے والا جاز کیش ریٹیلر گرفتار، ایف آئی آر درج

17

خان پور میں عوامی شکایات موصول ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ایک جاز کیش ریٹیلر کی دکان کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ ریٹیلر عام شہریوں سے حکومتی رمضان ریلیف پیکیج حاصل کرنے کے بدلے 500 روپے وصول کر رہا تھا، حالانکہ حکومت کی جانب سے یہ سہولت مستحق افراد کو مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں کے استحصال اور غیر قانونی وصولی کی تصدیق ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ریٹیلر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق رمضان پیکیج یا کسی بھی سرکاری امدادی اسکیم کے حصول کے لیے عوام سے کسی قسم کی فیس یا اضافی رقم وصول کرنا غیر قانونی ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خان پور نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی فرد یا دکاندار سرکاری سہولت کے نام پر رقم طلب کرے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔ انتظامیہ خان پور نے واضح کیا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اور بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں