5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں

19

بٹگرام: کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی زیر صدارت 17 نومبر 2025 سے شروع ہونے والی MR مہم کے حوالے سے ریڈینس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بٹگرام، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر بٹگرام ڈاکٹر گک شہزادہ اور ڈی ائ او سی فوکل پرسن دیگر شرکت کی۔

حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع بٹگرام میں پورے پاکستان کی طرح بٹگرام میں 17 نومبر سے MR مہم انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع بٹگرام میں 6 ماہ سے 5 سال تک عمر کے 82251 بچوں کو MR خسرا روبیلا کے انجیکشن لگائے جائیں گے اور 5 سال سے کم 95178 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بٹگرام کے بچوں کے والدین سے گزارش ہے کہ اپنے 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو MR کے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگائے اور 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں