بٹگرام میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کے سرغنہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
قمر حیات خان کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران بٹگرام پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او سٹی فرید خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تیمور، سکنہ چھم ارغشوڑی، اور عطاء اللہ، سکنہ کوہانی کس، کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
موٹرسائیکل چوری گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان گرفتار.
18