شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع.

4

پٹرول کی سپلائی میں ممکنہ تعطل کے پیشِ نظر حکومت نے ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ مجوزہ پلان کے تحت تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر کے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دینے جبکہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے ساتھ پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دینے پر بھی غور جاری ہے۔
اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروسز کو محدود کرنے، بعض ٹرینوں کو منسوخ کر کے باقی ٹرینوں میں ضم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پٹرولیم سپلائی کی صورتحال اور سیکیورٹی و معاشی اثرات کا جائزہ لے کر حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں