🚨 مانسہرہ: شانواز چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی.

22

مانسہرہ میں شانواز چوک کے قریب ایک مہران گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔


اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ابرار، 6 سالہ عائزہ، 4 سالہ آہل اور 2 سالہ فیض کے علاوہ دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے افراد کو محفوظ طریقے سے نکال کر طبی امداد فراہم کی۔
ڈاکٹروں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں بہتر علاج کے لیے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں