تورغر : ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انور زیب صاحب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویو اجلاس برائے اکتوبر 2025 منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، عوامی خدمات کی فراہمی، اور شکایات کے ازالے کے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر صاحب نے ہدایت کی کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں، عوامی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے، اور ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔