انچارج ٹریفک انس خان نے ضلع مانسہرہ کے مختلف اہم ٹریفک روٹس کا تفصیلی دورہ

23

مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے خصوصی احکامات پر انچارج ٹریفک انس خان نے ضلع مانسہرہ کے مختلف اہم ٹریفک روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران ٹاؤن شپ، کے کے ایچ، مرکزی بازار، لاری اڈا، سبزی منڈی، کالج دوراہا اور ہفتہ وار مویشی منڈی میں ٹریفک کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر لاری اڈا میں غلط پارکنگ اور روڈ کے اطراف کھڑی ریڑھیوں کو ہٹایا گیا اور دکانداروں / ریڑھی بانوں کو واضح ہدایت کی گئی کہ آئندہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اور قوانین کی خلاف ورزی سے ہر صورت گریز کیا جائے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔

انچارج ٹریفک انس خان نے تمام اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ:
• اپنی ڈیوٹی کو ایمانداری اور ذمہ داری سے سرانجام دیں
• عوام سے خوش اخلاق اور تعاون پر مبنی رویہ اختیار کریں
• ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنائیں

عوام الناس سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں،
ریش ڈرائیونگ، اوور اسپیڈنگ اور ڈبل لائن سے گریز کریں،
اور ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔یاد رکھیں: آپ کا تعاون، آپ کی سہولت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں