ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء کق کارنامہ

33

مانسہرہ: ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم “فکسرز” نے نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (NASTP) اسلام آباد میں منعقدہ The AI WRAPPER Competition 2025 کے قومی راؤنڈ میں اپنی ایجاد “KisanAI Advisor” کے ذریعے شاندار کامیابی حاصل کی۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت نے اس کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “یہ کامیابی ہمارے طلباء کی جدت پسندی اور محنت کا ثبوت ہے۔ ہزارہ یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔”

ٹیم لیڈر معاویہ قریشی نے بتایا کہ یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام ہے جو کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں، فصلوں کے انتخاب اور زرعی مسائل میں بروقت رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ نظام موبائل ایپلیکیشن کی شکل میں ہوگا جسے ہر کسان آسانی سے استعمال کر سکے گا۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق علی نے کہا کہ “ہمارے طلباء نے ملک بھر کے 500 سے زائد پراجیکٹس میں سے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ ہمارے شعبے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیم کے اراکین کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ یہ کامیابی ہزارہ یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ پورے صوبے کے لیے باعث فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں