🚨 ہری پور: تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

12

ہری پور (MansehraDotCom) میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، ڈکیتوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی رضوان خان نفری کے ہمراہ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تنویر احمد کی نگرانی میں اپنے علاقے میں گشت اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مصروف تھے۔ اسی دوران محلہ جمعہ آباد کے قریب ریلوے پٹڑی کی جانب سے دو مشکوک افراد آتے دکھائی دیے۔
پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے فوری طور پر تعاقب کیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنا نام محمد فاروق ولد علی زمان سکنہ سعید آباد بتایا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم محمد فاروق پہلے بھی متعدد سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم شامل ہیں۔
ملزم کے خلاف درج نمایاں مقدمات میں شامل ہیں:
مقدمہ نمبر 265/2019 زیر دفعہ 9B تھانہ سٹی
مقدمہ نمبر 116/2021 زیر دفعہ 9D تھانہ سٹی
مقدمہ نمبر 01/2020 زیر دفعہ ¾ EHO تھانہ سٹی
مقدمہ نمبر 974/2002 زیر دفعہ 9، 14، 457، 411 تھانہ سٹی
مقدمہ نمبر 108/2025 زیر دفعہ 9D تھانہ ٹی آئی پی
مقدمہ نمبر 260/2025 زیر دفعہ ¾ EHO تھانہ سٹی
مقدمہ نمبر 270/2025 زیر دفعہ 399، 400، 401، 15AA، 34 تھانہ ٹی آئی پی
پولیس کے مطابق حالیہ واقعے کے بعد ملزم محمد فاروق اور اس کے مفرور ساتھی کے خلاف تھانہ ٹی آئی پی میں زیر دفعات 324، 353، 15AA، 34 کے تحت نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ہری پور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں