ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا مانسہرہ پریس کلب کا دورہ

43

مانسہرہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ محمد اظہر خان نے مانسہرہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں مانسہرہ پریس کلب کے صدر اور دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان سے تعارفی ملاقات کی۔

دورےکے دوران میڈیا نمائندگان نے ضلع میں جرائم، ٹریفک کے نظام، منشیات کے خاتمے اور عوامی سہولت سے متعلق مختلف سوالات اور تجاویز پیش کیں۔

میڈیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ پولیس اور میڈیا کا تعلق چولی دامن کا ساتھ ہے۔ میڈیا عوامی شعور اجاگر کرنے اور جرائم کے خاتمے میں پولیس کا مؤثر شراکت دار ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام اور میڈیا کے باہمی تعاون سے ہی ایک پرامن، محفوظ اور جرائم سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا۔

ٹریفک منیجمنٹ کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز چالان کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔فراڈ، دھوکہ دہی اور عوامی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائیں گیں تاکہ شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں