وادی کاغان میں سیاحت کا فروغ

96

مانسہرہ : وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ ۔ترقیاتی منصوبوں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں چیئرمین کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی جمیل احمد کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منقعد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل شیر خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

اس اہم میٹنگ میں وادی کاغان میں سیاحت کے فروغ کیلیے جدید منصوبوں پر عمل درآمد کرنے۔سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی مہیا کرنا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں سمیت غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارؤائی کو یقینی بنانے ماحولیات کے تحفظ آور ماسٹر پلاننگ کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا آور اہم فیصلے کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں