مانسہرہ : پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کا اہم حکم: پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم معطل۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے پھلڑا سرکل میں پولیس اہلکاروں کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے معاملے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق 13 نومبر 2025 کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم سینئر وکیل تنویر احمد دین کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن WP No. 1412-A/2025 پر جاری کیا ہے
درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ:
درخواست گزار ضلع مانسہرہ کے رہائشی اور پولیس محکمہ میں Phulra Circle میں تعینات ہیں۔
ان کے خلاف غیرقانونی، غلط اور جھوٹے الزامات پر مبنی درخواست پہلے ڈی پی او مانسہرہ کے پاس جمع کرائی گئی تھی۔
ڈی پی او نے شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بعد ازاں مدعی عمران نامی شخص نے سیکشن 22-A Cr.PC کے تحت ایڈیشنل سیشن جج/جسٹس آف پیس مانسہرہ کی عدالت سے رجوع کیا۔
سیشن عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کر دیا، جو کہ بقول درخواست گزاران غیرقانونی، اختیارات سے تجاوز، حقائق کے خلاف اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے دلائل سننے کے بعد
نوٹس جاری کر دیے ہیں اور فریق مخالف کو 18 نومبر 2025 کو طلب کر لیا ہے۔
اس وقت تک 13 نومبر 2025 کو جاری ہونے والا حکم معطل رہے گا۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس چونکہ ڈویژن بنچ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، لہٰذا اسے ڈویژن بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری طرف
درخواست گزار کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ
سیشن جج نے درخواست گزاران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا جو حکم دیا، وہ قانون اور آئین کے خلاف ہے۔
اس حکم کی بنیاد ایک ایسی درخواست تھی جو جھوٹی، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی تھی۔
پولیس اہلکار ہونے کے ناطے ان کے خلاف اس طرح کے الزامات کا مقصد انہیں ہراساں کرنا اور بدنام کرنا ہے۔
پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور تمام متعلقہ کارروائیاں روک دی جائیں درخواست گزاران میں مدثر ضیا، ایکٹنگ ڈی ایس پی، پھلڑہ سرکل
قائم علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ اور جنید، محرر تھانہ پھلڑہ شامل ہیں
درخواست گزاران نے
عمران ولد گل زم خان، ساکن دویش پکھل، مانسہرہ
ایڈیشنل سیشن جج/جسٹس آف پیس، مانسہرہ ڈی پی او مانسہرہ اور
ریاست پاکستان کو پارٹی بنایا ہے
کیس اب ڈویژن بینچ کے سامنے مقررہ تاریخ کو سنا جائے گا۔ عدالتی فیصلہ آنے تک پولیس اہلکاروں کے خلاف ہونے والی کارروائی روک دی گئی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کا اہم حکم: پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم معطل
36