مانسہرہ: سرن ویلی ،ملک میں جاری سیاسی سرکس نے اقتدار پسندوں کےسارے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔
ایک شخص کو جیل میں بند رکھنے کیلیے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔قوم کیلیے اب یہ سارے تماشے ناقابل برداشت ہوتے جارہے ہیں اور عوامی جذبات میں پکنے والا لاوہ کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی مانسہرہ کے متحرک رہنما عمر نواز خان نے گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فارم47 کی حکومت بوکھلاہٹ اور آئین شکنی کی ساری حدود پار کرچکی ہے۔گذشتہ تین سالوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملکر ملک کا جوحشر کیا ہے اسپر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریگی اور ملکی تاریخ میں انکا بدبو دار کردار ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔جب سے فارم47 کی جعلی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے عوام کو کوئی بھی ریلیف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔
بیروزگاری۔مہنگائی۔بدامنی۔دہشت گردی۔لاقانونیت۔آئین شکنی اور بنیادی حقوق کی پامالی نے ملکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔معاشی وسیاسی استحکام کے علاوہ عوام کی فلاح وبہبود کیلیے عملی اقدامات اٹھانے کی بجاۓ جعلی سرکار نے اپنی تمام تر صلاحیتیں پی ٹی آئی کو کچلنے پر مرکوز کی ہوئی ہیں۔قوم پوچھنے کا حق رکھتی ہیکہ انہوں نے گذشتہ تین سالوں کے دوران قوم کی فلاح وبہبود اور ملک کی تعمیر وترقی کیلیے کونسے کارہاۓ نمایاں انجام دئیے ہیں۔
آۓ روز نت نئی تراممیم پاس کرکے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کی انتہائی بھونڈی کوششوں کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔مفلوک الحال قوم کی انہیں ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں ہے۔یہی وجہ ہیکہ آج قائداعظم کے پاکستان میں عوام کا جینا مشکل سے مشکل ترین بنا دیا گیا ہے اور یہ سب کچھ انکی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہیکہ قوم کیلیے مشکلات کے اتنے سامان پیدا کردئے جائیں کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کیلیے کھڑے ہونے کے قابل ہی نہ ہوسکیں۔
ملک اسوقت تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے۔ملکی ادارے اپنا وقار اور ساکھ کھو بیٹھے ہیں۔گذشتہ تین سالوں میں عوامی مسائل پر بحث کرنے اور انکے مسائل حل کرنے کی بجاۓ جعلی سرکار نے اپنی تمام تر توانائیاں اقتدار اور اختیارات حاصل کرنے پر صرف کی ہوئی ہیں۔
قوم کھلی آنکھوں سے سارے تماشے دیکھ رہی ہے اب وقت آگیا ہیکہ فارم47 کی پیداوار حکومت کو گھر بھیجنے کیلیے فیصلہ کن راونڈ کا آغاز کیا جاۓ۔بہت جلد احتجاجی تحریک کا آغاز ہونے کو ہے اور ہم اپنے مقصد کو منطقی انجام تک پہنچاے بغیر ایک پل چین سے نہیں بیٹھیں گیے اور جعلی حکومت سے نجات حاصل کرنے تک اپنی منظم جدوجہد جاری رکھیں گے۔