محکمہ جنگلات پٹرول سکواڈ لوئر ہزارہ سرکل ایبٹ آباد کی شاندار تقریبِ اعزاز

64

ایبٹ آباد: لوئر ہزارہ پٹرول سکواڈ فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد میں ایک حوصلہ افزا تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے والے بہادر اہلکاروں کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔

چیف کنزرویٹر آف فارسٹ جناب شوکت فیاض صاحب، کنزرویٹر جناب فرہاد صاحب ،کنزرویٹر اپر ہزارہ ،ڈی ایف او لوئر ہزارہ جناب جنید میر صاحب اور ایس ڈی ایف او جناب عبداللہ شاہ صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دیے اور ان کی فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیف کنزرویٹر شوکت فیاض صاحب اور ان کی ٹیم کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، جو محکمہ کے تمام عملے کے لیے حوصلہ افزائی اور اعتماد کی نئی روح بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں