ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ہارون رشید خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او نواں شہر کیڈٹ عبدالغفور نے ٹھنڈیانی ٹاپ، میرا رحمت خان اور گردونواح میں اسپیشل سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 100 سے زائد گھروں کی چیکنگ کی۔
بغیر رجسٹریشن کرائے پر دیے گئے گھروں کے مالکان کے خلاف رینٹل ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات درج کیے۔
حساس مقامات پر سیکیورٹی کیمرے نصب نہ ہونے پر 10 مقدمات رجسٹر کیے، جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین عدد بندوقیں، ایک عدد پستول اور کارتوس برآمد کرکے امتناعِ اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔