سوزوکی ڈرائیور گرفتار، تھانہ کینٹ میں بند، خواتین سے بدتمیزی پر مقدمہ درج

46

ایبٹ آباد: سوشل میڈیا پر خاتون کی شکایت پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد کا فوری ایکشن۔سوزوکی ڈرائیور گرفتار، تھانہ کینٹ میں بند، خواتین سے بدتمیزی پر مقدمہ درج۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے گاڑی کے نمبر c4425 کے ساتھ کی.خاتون نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک سوزوکی ڈرائیور نے نشہ کی حالت میں راستے میں نہ صرف ناروا رویہ اپنایا بلکہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔

شکایت سامنے آتے ہی ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈرائیور کی تلاش کے احکامات جاری کیے۔ ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے شکایت میں درج گاڑی نمبر کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی ڈرائیور کو چند گھنٹوں میں ہی ڈھونڈ نکالا۔

ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانہ کینٹ کی حوالات میں بند کردیا گیا، جہاں اس کے خلاف خواتین سے بدتمیزی اور غیر اخلاقی رویے پر ایف آئی آر درج کی جائے گئی متاثرہ خاتون سے گزارش ھیکہ وہ جلد از جلد ٹریفک کنٹرول روم 1915 یا تھانہ کینٹ 09929310038 پر رابطہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں