ایبٹ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ,قاتل گرفتار

64

ایبٹ آباد : ایس ایچ او تھانہ مانگل احسن شکور کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں مانگل میں فائرنگ کا سنگین واقعہ حل کر لیا گیا۔

چنار سی این جی کے قریب واقع کوثر سروس اسٹیشن مانگل، ایبٹ آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ مانگل پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

ایس ایچ او مانگل کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان عقیل اور جمشید کو کم سے کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے، تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اصل محرکات اور دیگر پہلوؤں کو سامنے لایا جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں