ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ہزارہ کی بڑی کارروائی ۔
صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایبٹ آباد کی مختلف مارکیٹس میں چھاپےجس میں لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹڈ سگریٹس، گٹکا اور دیگر غیر قانونی سامان ضبط کر لیا گیا۔
کارروائی کی نگرانی ایکسائز ہزارہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او نسیم خان نے کی،جنہوں نے کہا کہ غیر قانونی مصنوعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہےاور مارکیٹوں کو غیر قانونی کاروبار سے پاک کرنے کے لیے آپریشن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔
ایکسائز حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان کو قانون کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا ہے۔جبکہ ملوث عناصر کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔