ہریپور : ہری پور ٹریفک وارڈن پولیس کی کاروائی ، کیری ڈبہ میں لکڑ سمگل کی کوشش ناکام بنادی ۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
انچارج ٹریفک وارڈن ہری پورطارق عزیز نے ہمراہ دیگر ٹریفک سٹاف کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر تنویر احمد کی زیر نگرانی ڈی سٹاپ پر دوران ٹریفک ڈیوٹی کیری ڈبہ میں لکڑ سمگل کی کوشش ناکام کرتے ہوئے ڈرائیور گاڑی مقدس ولد محمد سلیم سکنہ بانڈی ڈھونڈاں تحصل و ضلع ایبٹ آباد کو گرفتار کرکے مذید کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔