جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ

55

ایبٹ آباد: ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر
ایس پی کینٹ ڈویژن راجہ محبوب کی زیرِ صدارت سرکل کینٹ اور میرپور کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کینٹ ڈویژن کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں، اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری، اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی راجہ محبوب نے افسران کو ہدایت کی کہ:

تھانوں کی سطح پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر خفیہ نگرانی کو مزید مضبوط کیا جائے۔

اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی تیز کی جائے۔

منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کی بیخ کنی کے لیے مربوط انٹیلیجنس شیئرنگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز کا دائرہ بڑھایا جائے۔

گشت، ناکہ بندی اور عوامی رابطہ مہم کو مؤثر اور فعال بنایا جائے۔

ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں