فراڈ اور نوسرباز گروہوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت

45

مانسہرہ: ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کا تھانہ خاکی کا دورہ
فراڈ اور نوسرباز گروہوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت

ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان نے آج تھانہ خاکی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود عملے سے کارکردگی، عوامی مسائل اور مقدمات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

انھوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث نوسرباز گروہوں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کیے جائیں تاکہ شہریوں کی جمع پونجی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے زور دیا کہ تھانہ آنے والا ہر شہری عزت، احترام، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویے کا مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ عوام کا پہلا دروازہ ہے، اس لیے یہاں انصاف کی بروقت، شفاف اور قانون کے مطابق فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے پولیس پیٹرولنگ اور گشت کے نظام کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں