شہر مانسہرہ میں شدید پانی بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے

67

مانسہرہ: شہر مانسہرہ میں شدید پانی بحران، شہری بوند بوند کو ترس گئے، ضلعی انتظامیہ فوری اقدامات کرے، شیخ کامران اقبال، مانسہرہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی شدید کمی نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی کی بوند تک دستیاب نہیں۔

عوامی مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انجمن کاروان تاجران کے مرکزی صدر شیخ کامران اقبال نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن شہر اس وقت بدترین پانی بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متعدد علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام شدید ذہنی اور مالی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور متعلقہ محکمے فوری ایکشن لیتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ محلہ چنئی کی نوجوان سماجی شخصیت محمد وسیم اعوان بھی موجود تھے۔

جنہوں نے شہریوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ شہریوں نے بھی اپیل کی ہے کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ اٹھانا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں