ہنگرائی کے گاؤں جبی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی

61

مانسہرہ: تحصیل بالاکوٹ کی یونین کونسل ہنگرائی کے گاؤں جبی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے مزید دو درخت کاٹ دئیے قبل ازیں بھی 20کے قریب درخت کاٹے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پورا گاؤں زلزلہ میں متاثر ہوکر ہری پور شفٹ ہوگیا، آج بیس سال گزرنے کے باوجود جب جنگل کی بات کی جاۓ تو اس گاؤں میں ایک درخت بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔ 800+ کنال ملکیتی اراضی میں سے اس طرح جنگلات کی کٹائی جس کی کسی کو اطلاع تک نہیں دی گئی۔ لاوارث سمجھ کر ہر کوئی جنگلات کی کٹائی کو اپنا فرض اور حق سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔

ہم محکمہ جنگلات کے سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس بے دریغ کٹائی کو روکا جاۓ۔ اور اس میں ملوث ملزمان اور محکمہ کے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کظ جائے تاکہ جنگلات کی کٹائی کو روکا جاسکے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں